عامر لیاقت کا وزیراعظم سے ملاقات میں استعفا پیش کرنے کا اعلان

عامر لیاقت کا وزیراعظم سے ملاقات میں استعفا پیش کرنے کا اعلان

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف ڈاکٹر عامر لیاقت نے وزیراعظم سے ملاقات میں استعفا پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔ڈاکٹر عامر لیاقت نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کا وقت مانگ لیا۔ انہوں نے کہا اعتراف کرتا ہوں میں کراچی کا ایک بے بس ایم این اے ہوں، اپنے شہر کے لوگوں کو بجلی فراہم کروانے سے قاصر ہوں، مجھ سے کراچی اور بالخصوص اپنے حلقے کے لوگوں کا تڑپنا، سسکنا نہیں دیکھا جاتا۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا مجھ سے مونس علوی کے جھوٹ سہنا بھی نہیں دیکھا جاتا، وزیراعظم سے وقت مانگا ہے مل کر انہیں استعفا پیش کردوں گا۔

عامر لیاقت

مزید :

صفحہ آخر -