معاشی ترقی کے جھوٹے دعویدار بے نقاب ہو رہے ہیں،نیئر بخاری

      معاشی ترقی کے جھوٹے دعویدار بے نقاب ہو رہے ہیں،نیئر بخاری

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے جھوٹے دعویدار مکمل بے نقاب ہو رہے ہیں، معیشت کا پہہ جام کرنے والے صنعتوں کو تالہ بندی پر لے آئے ہیں۔ قاتل مفرور دہشت گرد احسان اللہ کے ذریعے بلاول بھٹو کو دھمکی دالوانے والے سرپرستوں کا پوری قوم کو پتہ ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان اور پی ٹی آئی طالبانی دہشت گردوں کی اتحادی اور سہولت کار ہیں،پیپلزپارٹی مخالفت کی آگ میں جلنے والے سنتھیا رچی اور عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی سہاروں سے مذموم مقاصد میں ناکام ہوئے۔ حکمرانوں کا ہر دعویٰ اور وعدہ جھوٹا نکلا، گڈ گورنس کے دعویداران کی ناقص کارکردگی روز بروز عیاں ہو رہی ہے۔نیر بخاری نے کہاکہ سنگین معاشی بحران اور قرضوں کا جال غریبوں کو مزید بے حال کر رہا ہے، اشرافیہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرکے غریب کا خون نچوڑ رہے ہیں،عوام سطح غربت کئی لکیر کی نچلی سطح اور حکمران بدعنوانی کئی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔

نیئر بخاری

مزید :

صفحہ آخر -