قربانی کے جانوروں کی آن لائن خرید و فروخت کیلئے ایپ متعارف

قربانی کے جانوروں کی آن لائن خرید و فروخت کیلئے ایپ متعارف

  

لاہور(این این آئی)پنجاب میں قربانی کے جانوروں کی آن لائن خرید و فروخت کیلئے بکر منڈی آن لائن موبائل ایپ متعارف کروا دی گئی۔موبائل ایپ حکومت پنجاب اور کمشنر لاہور کی ہدایت پر پنجاب آئی ٹی بورڈ اور لاہور کیٹل مارکیٹنگ کمپنی نے وضع کی ہے۔ ایپ سے شہری عیدالاضحی کیلئے گھر بیٹھے قربانی کے من پسند جانورخرید سکتے ہیں۔ ایپ کورونا پھیلا ؤمیں کمی لانے اور بکرمنڈیوں میں رش کم کرنے کے پیش نظر وضع کی گئی۔ ایپ میں جانوروں کی تصاویر عمر،وزن،اقسام،نسل، قیمت اور دیگر تفصیلات موجود ہیں۔ ایپ کے باعث شہری کورونا سے محفوظ رہ کر قربانی کے جانور ان لائن آرڈر کر سکتے ہیں۔ بکر منڈی ایپ میں جانوروں کی خرید و فروخت ایپ میں اکاؤنٹ بنا کر کی جا سکتی ہے۔ بکر منڈی موبائل ایپ کے ذریعے جانور فروخت کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔خریدار کیلئے اکاؤنٹ بنانے کیلئے نام اور موبائل جبکہ فروخت کیلئے شناختی کارڈ نمبر لکھنا بھی لازمی ہے۔

بکر منڈی ایپ

مزید :

صفحہ آخر -