شہباز شریف کی بے گناہی اعلٰی عدالتوں میں ثابت ہو چکی: مریم اور نگزیب

    شہباز شریف کی بے گناہی اعلٰی عدالتوں میں ثابت ہو چکی: مریم اور نگزیب

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہبازشریف کورونا کے باوجود نیب نیازی گٹھ جوڑ کے جھوٹے مقدمات میں پیش ہورہے ہیں،عمران صاحب آپ 10ارب ہرجانے کے شہبازشریف کے مقدمے میں کب پیش ہوں گے؟۔ جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی وزیراعظم عمران خان اور نیب پر کڑی تنقید کی۔اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ شہباز شریف کورونا کے باوجود نیب نیازی جھوٹے مقدمات میں پیش ہورہے ہیں قوم دیکھ رہی ہے کہ آئین اور قانون کی پاسداری کون کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب اور ان کے مفرور حواری عدالتوں میں کب پیش ہوں گے؟ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے برعکس شہبازشریف آئین اور قانون کے سامنے سر جھکارہے ہیں۔عمران خان فارن فنڈنگ، ہیلی کاپٹر، بلین ٹری سونامی، 23 خفیہ اکاونٹس میں کب پیش ہوں گے؟۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کورونا کے بہانے آپ اور آپ کا وکیل پیش نہیں ہوتا تاہم شہبازشریف پیش ہوتے ہیں ہے کوئی جواب ہے؟ان کا کہنا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کسی عوامی منصوبے میں کرپشن، کک بیکس، کمیشن یا اختیارات کا ناجائز استعمال ثابت نہیں کرسکا،شہبازشریف کی بے گناہی اعلی عدالتوں میں ثابت ہوچکی ہے لیکن نیب نیازی گٹھ جوڑ کوشرم نہیں آئی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب کورونا کے باوجود ہدایت کے برخلاف یہ ہے قانون ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ملی لیکن نیب نیازی گٹھ جوڑ کے جھوٹے الزام ختم نہیں ہوئے انہوں نے کہا کہ ذاتی کاروبار میں بھی کرپشن کا کوئی عنصر نہیں مل سکا لیکن پھر بھی عمران خان کے انتقام کا سلسلہ جاری ہے

مریم اور نگزیب

مزید :

صفحہ آخر -