سول ایوی ایشن کے خط کے بعد وزیراعظم کو مستعفی ہو جانا چا ہیے، مولابخش چانڈیو

  سول ایوی ایشن کے خط کے بعد وزیراعظم کو مستعفی ہو جانا چا ہیے، مولابخش ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سول ایوی ایشن کے خط کے بعد وزیراعظم کو مستعفی ہو جانا چا ہیے،بغیر سوچے سمجھے پائلٹوں کے لائسنس جعلی ہونے کا بیان دینے والے وزیر کو کٹہرے میں لایا جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیر اور سی ای او پی آئی اے کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں، وزیر غیرذمہ دارانہ بیان نے پی آئی اے کو تباہ کر دیا۔ مولابخش چانڈیو نے کہاکہ وزیر ہوا بازی کے بیانات سے قوم اور ملک کی ساکھ دنیا بھر میں خراب ہوئی ہے، اس حکومت نے ہر معاملے کو غیرسنجیدگی سے لے کر بحران پر بحران پیدا کئے ہیں،غیرذمہ داری اور غیرسنجیدگی کے اصل ذمہ وزیراعظم عمران خان ہیں، وزیراعظم سے لے کر ان کے کسی مشیر تک کوئی ایک بھی ایسا نہیں جس میں معاملات کو سمجھنے کی صلاحیت ہو۔ مولابخش چانڈیو نے کہاکہ پائلٹس کے لائسنس جعلی قرار دینے کے تمام ذمہ داروں کو سزا ملی چاہئے۔
چانڈیو

مزید :

صفحہ آخر -