ناقص کارکردگی، اختیارات سے تجاوز پر 2 ایس ایچ او لائن حاضر

ناقص کارکردگی، اختیارات سے تجاوز پر 2 ایس ایچ او لائن حاضر

  

لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے ناقص کارکردگی، اختیارات سے تجاوز اور سپیشل رپورٹس پر 2 ایس ایچ اوز لائن حاضر کر دیئے۔ 3 نئے پولیس افسران ایس ایچ اوز تعینات جبکہ 4 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے مقامِ تعیناتی میں ردوبدل کر دیا۔ ایس ایچ اوتھانہ ریس کورس انسپکٹر رضا ذاکر اورایڈیشنل ایس ایچ اوتھانہ مصری شاہ سب انسپکٹراختر علی لائن حاضر کر دیے۔انسپکٹررضا عباس پولیس لائنز سے ایس ایچ او تھانہ شادمان تعینات۔انسپکٹرمنصور احمدایس ایچ او تھانہ ریس کورس تعینات۔انسپکٹرمحمد جاوید پولیس لائنز سے ایس ایچ او تھانہ کوٹ لکھپت تعینات۔ایس ایچ اوتھانہ شادمان انسپکٹر انتخاب شاہ ایس ایچ او تھانہ اکبری گیٹ تعینات۔ ایڈیشنل ایس ایچ اوتھانہ اکبری گیٹ سب انسپکٹر خرم شہزاد ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ مصری شاہ تعینات۔ ایس ایچ اوتھانہ نصیر آباد انسپکٹر علی اجود کو ایس ایچ او تھانہ ساندہ تعینات کر دیا گیا۔ ایڈیشنل ایس ایچ اوتھانہ کوٹ لکھپت سب انسپکٹر محمد اشرف ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد تعینات۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے تمام افسران کو فوری طور پر اپنی نئی تعیناتی کے مقام پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

لائن حاضر

مزید :

صفحہ آخر -