علی زیدی نے شوکت خانم کے تین ملین ڈالر اپنے اکاونٹ میں ڈالے، سعید غنی

علی زیدی نے شوکت خانم کے تین ملین ڈالر اپنے اکاونٹ میں ڈالے، سعید غنی

  

کراچی(آئی این پی) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے دعوی کیا ہے کہ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے شوکت خانم فنڈ ریزنگ کے تین ملین ڈالر اپنے اکاونٹ میں ڈالے،لیاری امن کمیٹی سے رابطے کیلئے علی زیدی ا ور گورنر عمران اسماعیل نے کمیٹی بنائی، عزیربلوچ کوپی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی گئی،لیاری امن کمیٹی کے لوگ پی ٹی آئی کے جلسوں میں شرکت کریں توٹھیک اگرہم ملے توغلط۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعیدغنی نے کہا کہ لیاری امن کمیٹی سے رابطے کیلئے علی زیدی، صدر عارف علوی اور گورنر عمران اسماعیل نے کمیٹی بنائی۔ عزیربلوچ کوپی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔رہنماپیپلزپارٹی سعیدغنی نے کہا کہ کراچی میں اس حوالے سے پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پرمیٹنگ بھی ہوئی۔ عارف علوی کے گھر پربھی ایک میٹنگ ہوئی۔انہوں نے کہا کہ لیاری امن کمیٹی کے لوگ ان کے جلسوں میں شرکت کریں توٹھیک اگرہم ملے توغلط۔سعیدغنی نے کہا کہ حکومت جس چیزکانوٹس لیتی ہے وہ مہنگی ہوجاتی ہے، پیٹرول، چینی اورادویات کا نوٹس لیا تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرثبوت ہیں کہ میرابھائی جرائم پیشہ افرادکی سرپرستی کررہے ہیں توسزادی جائے۔ میراجرم ہے کہ اپنے علاقے میں منشیات کے کاروبار کی شکایات کی،دوسراجرم یہ ہے کہ آئی جی ایڈی خواجہ سے ماورائے عدالت قتل کی شکایت کی۔

سعید غنی

مزید :

صفحہ آخر -