نوازشریف کا عظمیٰ بخاری سے والد کے انتقال پراظہار تعزیت
لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے قائدو سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا عظمیٰ بخاری سے والد کے انتقال پراظہار تعزیت،میاں نوازشریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہااسلام و علیکم عظمیٰ بی بی،مجھے آپ کے والد کے انتقال کی خبر سن کر بہت دوکھ ہواہے۔آپ کے والد کے انتقال کا یقین نہیں آرہا۔آپ اپنے والد کے بہت قریب تھی۔باپ کی موت کا دوکھ صرف اولاد ہی محسوس کرسکتی ہے۔آپ کے غم اور حالت کا تصور ہی کیا جاسکتا ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کے والد محترم کو جوار رحم میں جگہ عطافرمائے۔اللہ تعالی آپ کے والد کے درجات بلند کریں اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے سب گھر والوں کو صبر عطافرمائے۔اللہ تعالی آپ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔میری تمام ہمدردیاں اور جذبات آپ کے ساتھ ہیں۔
اظہار تعزیت