ممبئی میں 100سالہ شخص نے نوول کرونا وائرس کو شکست دیدی

ممبئی میں 100سالہ شخص نے نوول کرونا وائرس کو شکست دیدی

  

ممبئی(شِنہوا)بھارتی شہر ممبئی کی بلدیہ کے ایک ہسپتال میں زیر علاج نوول کرونا وائرس کے ایک 100 سالہ مریض کو صحت ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔محکمہ نگہداشت صحت کے ایک شہری عہدیدار نے بتایا کہ صد سالہ مریض کو وائرس سے پیدا ہونیوالی پیچیدگیوں کے باعث یکم جولائی کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جسے منگل کی رات ہسپتال سے فارغ کیا گیا۔اس نے ہسپتال کے عملے کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ریٹائرڈ سکول ٹیچر کے ہسپتال سے باہر نکلتے وقت ہسپتال کے عملے نے گانا گا کر اور تالیاں بجا کر کیک سے انہیں مبارکباد پیش کی۔

ممبئی

مزید :

صفحہ آخر -