پائلٹوں کے لائسنس کلیئر قرار دینا ہمارے موقف کی جیت،پالپا

  پائلٹوں کے لائسنس کلیئر قرار دینا ہمارے موقف کی جیت،پالپا

  

کراچی(آئی این پی)پاکستانی پائلٹس کی تنظیم پالپا نے کہا ہے سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)کی جانب سے پائلٹس کے لائسنسوں کو کلیئر قرار دینا ہمارے موقف کی جیت ہے۔ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے خط میں پائلٹس کے لائسنس کلیئر قرار دینے کے معاملے پر پالپا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے پائلٹس کے لائسنس کو مشکوک قرار دینے سے پی آئی اے کی ساکھ متاثر ہوئی۔پالپا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈی جی سی اے اے نے خود تسلیم کرلیا کہ سی اے اے نے درست لائسنس جاری کیے، پائلٹس کے لائسنس کے معاملے کو غلط انداز میں میڈیا اورسوشل میڈیا پر پیش کیا گیا۔

پالپا

مزید :

صفحہ آخر -