نظام کی تبدیلی سے ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں،اسد اللہ بھٹو

نظام کی تبدیلی سے ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں،اسد اللہ بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی و سابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو نے کہا ہے کہ محض چہروں سے نہیں بلکہ نظام کی تبدیلی سے ہی ملک و قوم کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ این ایف سی ایوارڈ کا خاتمہ صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ہے صوبائی فنانس کمیشن میں بھی نا انصافی کی گئی تو مسائل بڑھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راجو نظامانی کے قریب گوٹھ حاجی شیر خان جمالی میں میڈیا سیل جماعت اسلامی سندھ کے کارکن وزیر علی جمالی کے صاحبزادے لقمان جمالی کے دعوت ولیمہ میں شرکت کے موقع پر بات چیت کے دوران کیا۔ صوبائی نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز، سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود تھے۔ دریں اثناء اسد اللہ بھٹو نے گوٹھ باقر نظامانی پہنچ کر سندھ آباد گار بورڈ کے صدر رئیس عبدالمجید نظامانی سے ان کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت، مرحومہ کی مغفرت اور درجات بلندی کی دعا بھی کی،مقامی امیر مولانا محمد عامر شیخ بھی ساتھ موجود تھے۔ اسد اللہ بھٹو نے مزید کہا کہ آٹے سے لیکر دودھ کی قیمتوں میں اضافہ تک عوام مہنگائی و نا انصافی کی چکی میں پس رہے ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ پی ٹی آئی قیادت نے مہنگائی کے خاتمے اور عوامی ریلیف کے جتنے بھی وعدے کئے تھے وہ سب ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -