ویکسینیٹرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے دھرنا ختم کردیا

ویکسینیٹرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے دھرنا ختم کردیا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) افسران کی یقین دہانی پر ویکسینیٹرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی سندھ نے دھرنا ختم کرنے اورسندھ بھر میں دیگر مطالبات کی منظوری تک اسی طرح ویکسینیشن سینٹر بند رکھنے اور ZM پر حاضری اور کمپلائنس نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان ویکسینیٹرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی رمضان قادری کے مطابقہم ویکسینیٹر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران خدابخش قریشی، سلمان خان، مولا بخش چانڈیو، غوث علی شاہ، بلال شیخ، ارسلان خان، سلطان کھوسہ، صنوبر بیگ، عبدالجبار، عمرفاروق، عبدالہادی، ارشاد خان و دیگر ساتھیوں کی محنت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ان کی انتھک محنت کی بدولت ہم کامیاب دھرنا دینے اور اپنا حق منوانے میں کامیاب رہے۔ یہ اتحاد جاری رہے گا اور ہم کامیابیاں حاصل کرتے رہیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -