سونیری بینک اورایچ بی ایل ایسٹ مینجمنٹ میں معاہدہ

سونیری بینک اورایچ بی ایل ایسٹ مینجمنٹ میں معاہدہ

  

کراچی(پ ر)سونیری بینک لمیٹڈ اور ایچ بی ایل ایسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ نے سونیری بینک کے برانچ نیٹ ورک کے ذریعے سرمایہ کاری کی مصنوعات کی تقسیم کیلئے ایک اہم معاہد ے پر دستخط کئے ہیں۔دستخط کی تقریب سونیری بینک ہیڈ آفس کراچی میں ہوئی۔مذکورہ معاہدے کے تحت سونیری بینک پورے پاکستان میں وسیع پیمانے پر پھیلتے ہوئے اپنے برانچ نیٹ ورک کے ذریعے افراد اور اداروں کیلئے ایچ بی ایل ایسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے میوچوئل فنڈز اور انویسٹمنٹ پلانز کو پھیلائے گا۔اس تقریب میں دونوں اداروں کے سی ای او اور سینئر ایگزیکٹیو ز نے بھی شرکت کی۔سونیری بینک ملک بھر میں 300سے زائد برانچز کے نیٹ ورک کا حامل ہے اور جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے اور بہترین صلاحیتوں کے حامل اس کے ملازمین اپنے صارفین کو معیاری مالی معاونت کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔بینک، ایچ بی ایل ایسٹ مینجمنٹ کے ساتھ حالیہ اسٹریٹیجک الائنس کے تحت صارفین کو ان کی مالی ضروریات اور معیشت کی نمو کیلئے افراد میں سرمایہ کاری کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے وسیع پیمانے پر مصنوعات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -