این آئی سی وی ڈی کے ڈاکٹرز نے 10سالہ بچے کی زندگی بچا لی

        این آئی سی وی ڈی کے ڈاکٹرز نے 10سالہ بچے کی زندگی بچا لی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) این آئی سی وی ڈی کے ڈاکٹرز نے دل میں چاقو گھسنے سے شدید زخمی 10سالہ بچے ریحان کا کامیاب آپریشن کر کے اس کی زندگی بچا لی۔بچے کے والدین کے مطابق بچے آپس میں کھیل رہے تھے کہ اس دوران اتفاقی طور پر ایک بچے کے سینے میں چاقو گھس گیا۔ زخمی بچے کو کراچی کے مختلف سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں لے گئے مگر سب نے جواب دے دیا، پھر بچے کو این آئی سی وی ڈی لے کر آئے۔ این آئی سی وی ڈی کے ڈاکٹرز نے فوری طور پر بچے کے دل کا پچیدہ آپریشن کر کے اس کی زندگی بچا لی۔ترجمان این آئی سی وی ڈی کے مطابق اس پیچیدہ آپریشن میں این آئی سی وی ڈی کے پیڈیاٹرک کارڈیک سرجن سہیل بنگش، ڈاکٹر عبدالستار شیخ اور اینستھیزیالوجسٹس ڈاکٹر محمد امین خواجہ نے حصہ لیا۔ بچے کی زندگی اب خطرے سے باہر ہے، اس کو جلد آئی سی یو سے وارڈ میں شفٹ کیا جائیگا اور بعد میں ہسپتال سے ڈسچارج کیا جائیگا۔

مزید :

صفحہ آخر -