ٹریفک پولیس کے خلاف ایم اے جناح روڈ پر احتجاج

ٹریفک پولیس کے خلاف ایم اے جناح روڈ پر احتجاج

  

کراچی(این این آئی)ایم اے جناح روڈ پر واقع دکانداروں نے میٹھادر ٹریفک پولیس سیکشن کے بعض افسران کی تبدیلی کے بعد علاقے میں پولیس کی بڑھتی ہوئی کرپشن اور بدسلوکیوں کے خلاف سخت احتجاج کیا۔دکانداروں نے کہاکہ ایک طرف تو لاک ڈاؤن نے کاروباری اوقات محدود کرکے کمر توڑ دی ہے اور دوسری طرف ٹریفک پولیس کے اہلکار سامان نقل وحمل کی ترسیل روک کر ان سے کاروبار کا حق چھین رہے ہیں۔دکانوں پر مال اتارنے پر رشوت کی رقم طلب کی جاتی ہے اور عدم ادائیگی پر بھاری چالان کردیا جاتا ہے۔دکانداروں نے ڈی آئی جی ٹریفک اور ایڈیشنل آئی جی سے معاملے کا فوری نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -