کراچی میں مون سون کا دوسرا سسٹم آج جلوہ گرہوگا

کراچی میں مون سون کا دوسرا سسٹم آج جلوہ گرہوگا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں مون سون کا دوسرا سسٹم آج(جمعہ) سے جلوہ گر ہوگا،مون سون کے دوسرے اسپیل سے 30 سے40ملی میٹر بارش متوقع ہے۔ڈی جی میٹ کے مطابق شہر میں دوسرے اسپیل سے گرج چمک کے ساتھ کہیں درمیانہ درجے کی موسلا دھار بارش کا امکان ہے،بارش سے قبل گرد الود ہوائیں چلیں گی جس کی رفتار 40سے60 کلو میٹر تک ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے،اس دوران شہر میں 30 سے40ملی میٹر بارش متوقع ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس سسٹم کے تحت شہرِ قائد میں جمعہ کی صبح اور دوپہر میں بھی بارش وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب بارش کا یہ سلسلہ ختم ہونے کا امکان ہے، جبکہ اس دوران شہر میں 20 سے 30 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔سردار سرفرازنے کہاکہ ہوا کا کم دباو بحیرہ عرب میں رن آف کچھ کے قریب موجود ہے، ہوا کے اس کم دباو کے باعث شہر میں سمندری ہوائیں معطل اور حبس کی کیفیت ہے۔ڈی جی میٹ کے مطابق جمعرات کو شہرقائد میں موسم گرم اور مرطوب رہا اور حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہوائیں 10ناٹیکل میل کی رفتار سے چلتی رہیں۔دوسری جانب مون سون کے دوسرے اسپیل کی آمد ہے جبکہ کراچی کے نالوں کی صورتِ حال ابتر ہو چکی ہے۔گجر نالے سمیت دیگر نالوں میں کچرے کے ڈھیر لگے ہیں جن سے پانی کی نکاسی رک گئی ہے، بارش کی صورت میں ماضی کی طرح یہ نالے ابلے کا شدید خدشہ لاحق ہے۔گجر نالے کی صفائی پر ماضی میں کروڑوں روپے خرچ کیے گئے، اسے کے باوجود نالے کے دونوں اطراف نہ تو دیواریں قائم ہوئیں، نہ ہی تجاوزات ہٹائی جا سکیں۔نالے میں کچرے کے باعث متوقع بارش کے دوران اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -