کراچی،صدر میں فائرنگ، 1شخص زخمی

    کراچی،صدر میں فائرنگ، 1شخص زخمی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے صدر میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔پولیس کے مطابق صدر الیکٹرونکس مارکیٹ میں موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کر کے گاڑی میں موجود ایک شخص کو زخمی کر دیا تھا۔فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی، فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کو فائرنگ کر کے فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے، تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -