کراچی:رینجرز کی کارروائیاں،17ملزمان گرفتار

  کراچی:رینجرز کی کارروائیاں،17ملزمان گرفتار

  

کراچی(کرائم رپورٹر) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے17ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق رینجرزنے سعیدآباد،کلاکوٹ، فیروز آباد، بغدادی،چاکیواڑہ اور عوامی کالونی کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے10ملزمان کو گرفتارکرلیا جو لوگوں سے لوٹ مار کرنے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ پاک کالونی، بلدیہ،اقبال مارکیٹ اور کلاکوٹ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے7ملزمان کو گرفتارکرلیاہے جوعلاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔گرفتارملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکر لی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -