خالد محمود شیخ نے ایم ڈی واٹر بورڈ کا چارج سنبھال لیا

خالد محمود شیخ نے ایم ڈی واٹر بورڈ کا چارج سنبھال لیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)خالد محمود شیخ نے ایم ڈی واٹر بورڈ کراچی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔تفصیلات کے مطابق خالد محمود شیخ نے ایم ڈی واٹر بورڈ کراچی کے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی مد میں 30 کروڑ جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہاکہ ملازمین کو فنڈز کی مد میں 10 کروڑ پہلے آئیے پہلے پایئے کی بنیاد پر دیئے جائیں گے،رقم آج(جمعہ)صبح متعلقہ ملازمین کے اکاؤنٹس میں منتقل ہو جائیگی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسد اللہ خان سے ایم ڈی واٹر بورڈ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا تھا، ان کی جگہ خالد محمود شیخ کو منیجنگ ڈائریکٹر واٹر بورڈ مقرر کیا گیا تھا۔حکومت سندھ نے اس حوالے سے نوٹیفیکشن جاری کر دیا تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -