حکومت نے میرے چیلنج کا جواب نہیں دیا، بلاول آپ کو تیاری کا وقت دیا: مراد سعید
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انہیں حکمران جماعت تحریک انصاف سے مالم جبہ، پشاور بی آر ٹی، فارن فنڈنگ، آٹا، چینی، پٹرول، پی آئی اے اور بلین ٹری منصوبے میں کرپشن کا جواب چاہیے۔بلاول نے کہا کہ ان کی پریس کانفرنس کو چاردن ہوگئے لیکن پی ٹی آئی نے اب تک جواب نہیں دیا۔بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر وفاقی وزیرمواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید کی جانب سے جواب دیا گیا ہے۔ مراد سعید نے کہاہے کہ پرچی چیئرمین نے کل پریس کانفرنس ختم نہیں کی تھی کہ میں نے ان کاچیلنج قبول کیا تھا۔ہم نے ان کی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین پیکج بھی دیا ہے، پرچی چیئرمین کوتیاری کابھرپوروقت اور مناظرے کے دن، مقام کے انتخاب کی بھی آزادی دی ہے۔
بلاول
کراچی میں شدید گرمی کے دوران بدترین لوڈشیڈنگ سے عوام کا برا حال
کراچی(این این آئی)کراچی میں شدید گرمی کے دوران بجلی کا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔شہر میں صبح، دوپہر اور شام کے علاوہ رات کے تین بجے بھی بجلی کی بندش معمول بن گئی ہے۔کے الیکٹرک کی جانب سے اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ فالٹس کی مرمت کے نام پر بھی 12، 12 گھنٹے بجلی بند کردی جاتی ہے۔ لوڈشیڈنگ سے مستثنی علاقوں میں بھی کوئی پرسان حال نہیں اور بجلی منقطع کردی جاتی ہے۔سرجانی ٹاؤن کی بدترین صورتحال ہے جس کے مختلف سیکٹرز میں 10 سے 15 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ نیوکراچی میں بھی 10 سے 12 گھنٹے بجلی بند کردی جاتی ہے۔لانڈھی اور کورنگی میں بھی 10 سے 12 گھنٹے کی بجلی کی بندش سے معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے۔ کیماڑی، گلشن سکندرآباد، شیریں جناح کالونی میں گیارہ گیارہ گھنٹے بجلی غائب ہے۔گلشن اقبال کے مختلف بلاکس، عیسی نگری، گلستان جوہر، صفورا کے علاقوں میں عوام کا جینا دوبھر ہوکر رہ گیا۔ گلشن حدید، عیدو گوٹھ، پپری، گھگھر پھاٹک سمیت ملیر کے مختلف گوٹھوں کے رہائشی بھی اذیت میں مبتلا ہیں۔ بلدیہ ٹاؤن،سعید آباد، مہاجر کیمپ، مواچھ گوٹھ میں غیر اعلانیہ لودشیڈنگ کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔
بدترین لوڈشیڈنگ
دہری شہریت، نااہلی درخواست پرفیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن طلبی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کی درخواست 20 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر کردی۔ درخواست گزار قادر خان مندوخیل ایڈووکیٹ اور دیگر نے فیصل واوڈا کے خلاف دہری شہریت چھپانے پر ان کی نااہلی کی درخواست دائر کررکھی ہے جسے اب الیکشن کمیشن نے 20 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا اور درخواست گزاروں کو بھی 20 جولائی کو طلب کیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں بنچ درخواست پر سماعت کرے گا جس کے لیے الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو بذات خود یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
فیصل واوڈاطلبی