کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں کمی آئی، اسدعمر

کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں کمی آئی، اسدعمر

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) منصوبہ بندی کے وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مثبت ٹیسٹوں میں تقریباً ساٹھ فیصد کمی کے باعث متاثرہ مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بعض افراد کہہ رہے ہیں کہ ملک میں کورونا کے مریضوں میں کمی کورونا کے ٹیسٹوں میں کمی کی وجہ سے ہے۔وفاقی وزیر نے وضاحت کی کہ اگر کورونا کے مثبت ٹیسٹوں کی شرح بائیس فیصد سے زیادہ ہوتی جو کہ جون کے وسط میں تھی تو گزشتہ روز کئے گئے 24262 ٹیسٹوں کے نتائج پانچ ہزار پانچ سو ہوتے جبکہ گزشتہ روز مریضوں کی تعداد دوہزار ایک سو پینتالیس تھی۔

اسدعمر

مزید :

صفحہ اول -