آرمی چیف کی اٹلی کے سفیر کو کورونا وبا ء سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

    آرمی چیف کی اٹلی کے سفیر کو کورونا وبا ء سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی ...

  

راولپنڈی (آن لائن)آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے اٹلی کے سفیر نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی علاقائی سیکیورٹی اورباہمی تعاون کے امورپربات چیت کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اٹلی کے سفیرکوکوروناوباء سے نمٹنے کیلئے ہرممکن تعاون کی پیشکش کی۔ اٹلی کے سفیرنے خطے میں امن استحکام کیلئے پاکستان کے کردارکی تعریف کی۔اٹلی کے سفیرنے پاکستان کے میڈیکل اعانت کوبھی سراہا۔

جنر ل باجوہ

مزید :

صفحہ اول -