دس ممالک سے 176پاکستانی پائلٹوں کی لائسنسوں کی توثیق کیلئے درخواستیں موصول ہوئیں‘ ترجمان ایوی ایشن
لاہور(این این آئی)پائلٹس کے مبینہ جعلی لائسنس کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کو متحدہ عرب امارات، ترکی، ملائیشیاء ، ویتنام، بحرین، ایتھوپیا، ہانگ کانگ، عمان، قطراور کویت سے اپنے پائلٹس کے لائسنس کی توثیق کیلئے خطوط موصول ہوئے۔ ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق دس ممالک سے 176 پاکستانی پائلٹوں کی لائسنسوں کی توثیق کے لئے درخواستیں موصول ہوئیں،166 پائلٹس کے لائسنس کی پاکستان سول ایوایشن کی جانب توثیق کی گئی۔10 پائلٹس کے لائسنس کی توثیق کا عمل کچھ تکنیکی وجوہات کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔تمام باقی پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کا عمل اگلے ہفتے تک مکمل کرلیا جائے گا۔تر
ترجمان ایوی ایشن