بلدیہ عظمیٰ کراچی کا رئیس امروہوی،معین اختر اور امجد فرید صابری کو خراج عقیدت

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا رئیس امروہوی،معین اختر اور امجد فرید صابری کو خراج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کی کونسل نے شہر کی 3 اہم شخصیات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے 3 پْلوں کو ان کے ناموں سے منسوب کردیا۔کراچی سے تعلق رکھنے والی جن 3 شخصیات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے ان میں معروف شاعر رئیس امروہوی، اسٹیج اور ٹی وی کے نامور ادکار اور میزبان معین اختر اور معروف قوال امجد فرید صابری شامل ہیں۔میئر کراچی وسیم اختر کے مطابق سٹی کونسل کے آج ہونے والے اجلاس میں تینوں شخصیات کو خراج عقیدت پیش کیاگیا اور ان شخصیات کے نام سے پلوں کو منسوب کرنے کی منظوری دی گئی۔وسیم اختر کے مطابق کے ڈی اے چورنگی پر واقع پل کو رئیس امروہوی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے اور سخی حسن چورنگی پر واقع پل کو امجد فرید صابری کے نام سے جب کہ فائیو اسٹار چورنگی نارتھ ناظم آباد پر واقع پل کو معین اختر کے نام سے منسوب کیاگیا ہے۔
خراج عقیدت

مزید :

صفحہ اول -