پروفیشنل ڈگریوں میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ لازمی، چیئر مین ایچ ای سی

پروفیشنل ڈگریوں میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ لازمی، چیئر مین ایچ ای سی

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئر مین ایچ ای سی طارق بنوری نے کہا ہے 15 ستمبر تک تعلیمی اداروں کو نہیں کھولا جاسکتا،پروفیشنل ڈگریوں میں داخلوں کیلئے طلبہ کو انٹری ٹیسٹ کے عمل سے گزرنا ہوگا،یونیورسٹی کے پروفیسرز کو آن لائن کلاسوں کے طریقہ کار معلوم نہیں تھا، 44ہزار پروفیسرز کو 2 ماہ میں تربیت دی گئی جبکہ قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی چیئر پرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا پرائیویٹ سکولز کے بچوں کے والد ین آن لائن کلاس کی استطاعت رکھتے ہیں، سرکاری سکولوں میں ایسی سہولیات میسر نہیں اور والدین بھی مطلوبہ ضروری آلات بچوں کو فراہم نہیں کرسکتے۔ جمعرات کو سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی جامعات کے وائس چانسلرز نے زوم کے ذریعے شرکت کی۔ روبینہ خالد نے کہاکہ کورونا وباء کے دوران طلبہ کو نقصان ہوا ہے، اس صورتحال سے کب نکلیں گے یہ نہیں معلوم، لیکن تعلیم کا حرج نہ ہو۔ چیئرمین ایچ ای سی طا رق بنوری نے بتایا تعلیم میں کم از کم حرج کیلئے 44ہزار پروفیسرز کو 2 ماہ میں تربیت دی گئی یہ کام مارچ کے بعد کیا گیا، یونیورسٹیز کو گائیڈ لائینز جاری کی گئیں اور 88 فیصد جامعات میں آن لائن کلاسز کا آغاز ہو ا۔ کئی طلبہ نے شکایت کی کہ ان کی رسائی آن لائن کلاسز تک نہیں، کئی علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس کا مسئلہ بھی درپیش ہے،تاہم اس ضمن میں ڈ یٹا سینٹرز بنانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ ٹیلی کام کمپنیوں نے ہماری درخواست پر انٹرنیٹ پیکجز کے نرخ کم کئے ہیں، ریو ا لو نگ فنڈ کے ذریعے انٹرنیٹ ڈیوائسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔ اعلی تعلیمی کمیشن اسوقت وزارت تعلیم اور یو ایس ایف کیساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، اعلی تعلیمی کمیشن کے فنڈز کو بڑھانا چاہیے، لائق بچوں کو ایچ ای سی کو تعاون کرنا چا ہیے۔ فیس کا موجودہ اسٹرکچر بہت زیادہ ہے جس کے 3 بچے پڑھ رہے ہیں اس کیلئے مشکل ہے، حکومت سٹوڈنٹس کو قرضہ دے۔ سینیٹر فدا محمد نے کہا ایچ ای سی حکام کے مطابق ملک بھر میں 10 یونیورسٹیز اب تک آن لائن کلاسز کا اجراء نہیں کرسکیں۔ چیئر پرسن نے کہا میڈیکل اور انجینئرنگ کے سٹوڈنٹس کو اگلی کلاس میں پرو موٹ کیا گیا، بتایا جائے پروفیشنل ڈ گر یوں کیلئے داخلے میں یہ طلبہ کیا کریں گے۔ چیئر مین ایچ ای سی نے کہاپروفیشنل ڈگریوں میں داخلوں کیلئے طلبہ کو انٹری ٹیسٹ کے عمل سے گزرنا ہوگا۔ یونیورسٹیز میں داخلوں کیلئے تما م جامعات کو گائیڈ لائینز جاری کردی گئی ہیں۔ حکام وزا ر ت تعلیم کے مطابق بلوچستان، جی بی، فاٹا، دیگر علاقوں میں مسائل موجود ہیں، ڈیٹا سینٹر بنائے جائیں گے تو وہاں ہر سٹو ڈ نٹ کی رسائی ہو گی۔ ایچ ای سی، صوبے اور پی ٹی اے کا مشترکہ اجلاس طلب کیا گیاہے۔ اس موقع پر چیئر پرسن نے کہا یہ صرف کاغذی کارروائی پر مبنی پلا ن نہ ہو اس پر عمل بھی ہونا چاہیے، 5 ماہ ہونے کو ہیں لیکن معاملات ٹھیک ہوتے نظر نہیں آتے۔

چیئرمین ایچ ای سی

مزید :

صفحہ اول -