شہباز شریف کی سیاست کا سورج، بھی غروب ہونے کو ہے: فیاض الحسن چوہان

شہباز شریف کی سیاست کا سورج، بھی غروب ہونے کو ہے: فیاض الحسن چوہان

  

لاہور (این این آئی) صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی سیاست کا سورج نواز شریف کی طرح غروب ہونے کو ہے۔اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا 1990ء میں شہباز شریف کے ظاہر کردہ اثاثوں کی مالیت 21لاکھ تھی،اثاثے 1998ء میں ایک کروڑ 8لاکھ اور 2018ء میں اہل و عیال سمیت 7ارب سے زائد ہوگئے جبکہ شہباز شریف کے ڈھکے چھپے اثاثوں کی ما لیت ظاہر کردہ اثاثوں سے کئی ہزار گنا زیادہ ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اب نیب اور احتسابی اداروں نے آلِ شریف کی جدید سائنسی بنیادوں پر استوار کرپشن کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا ہے اورپاکستانی عوام آلِ شریف کی ساری کرتوتوں سے واقف ہوچکے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا شہباز شریف کی سیاست کا سورج نواز شریف کی طرح غروب ہونے کو ہے،بچی کچی سیاست کو بچانے کیلئے شہباز شریف،حمزہ شہباز اور لیگی ترجمان سر توڑ کوشش کررہے ہیں۔

فیاض چوہان

مزید :

صفحہ اول -