طبی عملے کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح، ڈاکٹر ظفر مرزا

طبی عملے کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح، ڈاکٹر ظفر مرزا

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) صحت کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ صحت کارکن مثالی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ملک میں ان کے نصب العین کے عزم کی وجہ سے کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی آ رہی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ طبی عملے کے کارکنوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ وہ کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ملک بھر میں صحت عامہ کے ایک لاکھ سے زائد صحت کارکنوں کو ذاتی تحفظ کے سامان کے مناسب استعمال کیلئے خصوصی تربیت دی جا رہی ہے۔ معاون خصوصی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر اعلان کردہ اصولوں پر پرعملدرآمد کریں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا

مزید :

صفحہ اول -