کورونا وائرس ایک حقیقت خاتمہ عوام کی عادات پر منحصر

  کورونا وائرس ایک حقیقت خاتمہ عوام کی عادات پر منحصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ پنجاب کے کو چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک حقیقت ہے،یہ کہنا کہ وباء ملک سے ختم ہوچکی ہے درست نہیں،البتہ اس میں بڑی حد تک کمی واقع ہو چکی ہے اور آنیوالے دنوں میں مزید کمی واقع ہو گی لیکن یہ عوام کی عادات پر منحصر ہے کہ وہ کورونا کا خاتمہ چاہتے ہیں یا اسی کیساتھ جینا چا ہتے ہیں وہ ایشو آف دا ڈے میں گفتگو کر رہے تھے۔ پروفیسر اسد اسلم خان کا مزید کہنا تھا کورونا وائرس میں سب سے زیادہ قربانیاں ڈاکٹرز اور میڈیکل برادری نے دی ہیں، فرنٹ لائن پر کورونا سے لڑتے ہوئے ہمارے سیکڑوں نہیں ہزاروں ڈاکٹرز پیرامیڈیکل سٹاف اور نرسیں متاثر ہوئیں، درجنوں ساتھی شہید ہوئے۔وباء کے اثرات اور وائرس کئی سال تک پاکستان میں موجود رہیں گے، قوم اس کا خاتمہ چاہتی ہے تو ایس او پیز پر عمل کرے۔
ڈاکٹر اسد سلیم

مزید :

صفحہ اول -