کورونا وائرس سے پوری دنیا میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی: سید ناصر شاہ

  کورونا وائرس سے پوری دنیا میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی: سید ناصر شاہ

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں لاک ڈاون کے دورانئے میں توسیع حالات کے پیش نظر کی گئی ہے۔ ملک کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر کسی بھی طرح کی مہم جوئی نقصان دہ ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار ناصر حسین شا ہ نے اپنی رہائش گاہ علی ہاوس سے جاری بیان میں کیا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا سے پوری دنیا میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ہے جس کے واضع اثرات تمام ممالک میں محسوس کئے جاسکتے ہیں۔ اس تمام دورانئے میں حکومت سندھ نے اول روز سے ہی جس جامع اور مربوط پالیسی کا نفاذ کیا تھا اس سے نہایت حوصلہ افزا اور مثبت نتائج بر آمد ہوئے۔ ناصر شاہ کے مطابق اس وقت ملک میں ایک بے یقینی کی فضا طاری ہے جس میں ہر شخص معاشی اور کاروباری طور پر فکر مند نظر آتا ہے۔جب تک اس وبا کا ملک سے مکمل طور پر خاتمہ نہیں ہوجاتا، ہم سب کو حد درجہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ ناصر حسین شاہ نے واضع کیا کہ تمام صوبے میں شادی ہالوں، ہوٹلوں سمیت عوامی اجتماعات پر پابندی عائد ہے اور خلاف وزری کی صورت میں کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ناصر شاہ

مزید :

صفحہ اول -