حکومت سندھ نے لاک ڈاؤن میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی

حکومت سندھ نے لاک ڈاؤن میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ نے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن میں 15 اگست تک ایک ماہ کی توسیع کردی ہے محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں دو دن کاروبار مکمل طور پر بند ہوگا اور ہفتے اور اتوار کو سبزی فروش کے علاوہ کوئی کاروبار نہیں کھلے گا.علاوہ ازیں نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا کہ یکم جولائی کو کورونا حفاظتی تدابیر کے تحت عائد کی گئی پابندیوں میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے صوبے بھر میں تعلیمی ادارے، شادی ہالز، بزنس سینٹرز، ایکسپو ہالز، عوامی مقامات بدستور بند رہیں گے۔صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کے لیے نئے اوقات کار بھی جاری کیے گئے ہیں جس کے تحت اب صوبے میں کاروباری سرگرمیاں پیر سے جمعہ تک صبح 6 سے شام 7 بجے تک جاری رہیں گی تاہم میڈیکل اسٹورز اور دیگر ضروری سروسز کو ان اوقات سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی 15 اگست تک بند رہیں گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق بیوٹی پارلر بھی آئندہ ایک ماہ کے لیے بند رہیں گے۔محکمہ داخلہ سندھ نے لاک ڈاؤن میں 30 روز کی توسیع کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہوم ڈیلیوری رات11بجے تک کی جاسکے گی جبکہ شام 7 بجے تمام دکانیں بند ہو جائیں گی۔ سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے تحت تعلیمی ادارے، شادی ہالز، بزنس سینٹر اور ایکسپو ہالز مزید ایک ماہ بند رہیں گے،ہفتہ اور اتوار کو گرو سری اور فارمیسی کے علاوہ کاروبار مکمل بند رہے گا سندھ میں کارباور صبح چھ بجے سے شام سات بجے تک کیا جا سکے گا اس مقصد کے لئے محکمہ داخلہ سندھ نے نیا حکم نامہ رات گئے جاری کردیا ہے. اس سے قبل حکومت سندھ نے لاک ڈاؤن میں 15 جولائی تک توسیع کی تھی جس کے بعد مزید ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے لاک ڈان میں ایک ماہ کی توسیع کی وجہ سے عوامی مقامات، پارکس بھی 15 اگست تک بند رہیں گے-سینما ہالزکو مزید ایک ماہ کے لئے بند رکھا جائے گا جبکہ ین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی مزید ایک ماہ بند رہے گی-

مزید :

صفحہ اول -