چن ون گروپ بھی ”ہنگر فری پاکستان“ کا حصہ بن گیا

چن ون گروپ بھی ”ہنگر فری پاکستان“ کا حصہ بن گیا

  

لاہور (پ ر) چن ون گروپ بھی ٹینس سٹار اعصام الحق کی مہم ”ہنگر فری پاکستان“ کا حصہ بن گیا، چن ون کے سی ای او میاں کاشف اشفاق نے اعصام الحق کیساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے اور معروف ٹینس پلیئر کو 5 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ اس حوالے سے چن ون گلبرگ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، اعصام الحق نے میاں کاشف کو ممتاز ٹیسٹ کرکٹر سرفراز کی آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کی شرٹس کے ساتھ ٹینس میں اپنی عالمی کامیابیوں کے حوالے سے بک بھی پیش کی، میاں کاشف نے اعصام الحق کی ہنگر فری پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے میاں کاشف کا کہنا تھا کہ اعصام الحق کی اس مہم کی جنتی بھی تعریف بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے، اعصام الحق پاکستان کے سٹار ہیں اور ان کی ملک کے لئے بڑی خدمات ہیں۔ میاں کاشف نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں 10 ملین اور وزیراعلیٰ فنڈز میں 7.5 ملین روپے دئیے تھے، اس موقع پر ٹینس سٹار اعصام الحق نے بتایا کہ عیدالفطر سے پہلے ہم نے 1500 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا تھا،

اب ہمارا اگلا ہدف 10 ہزار مزید خاندانوں کو راشن پہنچانا ہے، اس مہم میں ملکی اور عالمی سطح کے کھلاڑی شریک ہیں، اب تک ہم نے گزشتہ ایک ماہ کے اندر ایک کروڑ روپے اکٹھے کر چکے ہیں۔

مزید :

کامرس -