برطانیہ میں لاک ڈاؤن سے 6 لاکھ 50 ہزار ملازمین بے روزگار

برطانیہ میں لاک ڈاؤن سے 6 لاکھ 50 ہزار ملازمین بے روزگار

  

لندن (اے پی پی) برطانوی حکام نے کہا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کے نتیجے میں ملک میں کاروباری اداروں کے 6 لاکھ 50 ہزار کے قریب ملازمین بے روزگار ہوئے۔ قومی ادارہ برائے شماریات کی جمعرات کو جاری رپورٹ کے مطابق جون کے دوران کمپنی ملازمین کی تعداد مارچ کی تعداد سے 6 لاکھ 50 ہزار کم تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیروزگاری میں سب سے زیادہ وبا کے ابتدائی دنوں میں دیکھنے میں آیا تاہم اس کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

مزید :

کامرس -