7500اور25ہزار مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی3اگست کو ہو گی
لاہور(لیڈی رپورٹر)7500اور25ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 3اگست کو ہو گی۔ 7500روپے مالیت کے انعامی بانڈز کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 50لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 93ہزار روپے کے 1696انعامات جبکہ 25ہزار مالیت کے بانڈز کا پہلا انعام5کروڑ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں ڈیڑھ کروڑ روپے کے تین انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔