عراقی وزیراعظم تعلقات بڑھانے کیلئے تہران کا دورہ کرینگے،ایرانی ٹی وی

عراقی وزیراعظم تعلقات بڑھانے کیلئے تہران کا دورہ کرینگے،ایرانی ٹی وی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران(شِنہوا)عراق کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی مئی میں وزیراعظم کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دینے کے بعد سے اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے طور پر آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کرینگے۔ یہ بات ایران کے سرکاری ٹی وی نے جمعرات کے روز بتائی۔اس دورے کا مقصد عراقی حکام کی جانب سے اپنے ہمسایہ ممالک سے تعلقات بڑھانے کی کوششوں کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران کے دورے کے بعد الکاظمی سعودی عرب اور امریکہ بھی جائینگے۔
عراقی وزیراعظم

مزید :

صفحہ اول -