جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق آج تیمرگرہ میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرینگے

جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق آج تیمرگرہ میں شمولیتی جلسہ سے خطاب ...

  

تیمرگرہ (بیورورپورٹ) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹرسراج الحق آج (جمعہ) کو پی ٹی آئی کے سابق اُ میدوار صوبا ئی اسمبلی ڈاکٹرسربلند خان کی جماعت اسلامی میں شمولیت کے موقع پر جندول دیرلویر میں گرینڈ شمولیتی جلسہ سے خطاب کر ینگے،تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی،جماعت اسلامی دیرلویر کے انفارمیشن سیکرٹری شعیب احمد کے مطابق آج شمولیتی جلسے میں سابق اُمیدوار پی ٹی آئی حلقہ پی کے 16 ڈاکٹر سربلند اپنے سینکڑوں سا تھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کرینگے،انہوں نے کہا کہ لوگ پی ٹی آئی کی موجودہ صوبا ئی اور وفاقی حکومتوں کی کارکردگی سے مایوس ہوچکے ہے،ڈاکٹرسربلندکی شمولیت اس کا واضح ثبوت ہے،انہوں نے کہا کہ عید کہ بعد شمولیتی تقاریب کا سلسلہ شروع ہوگا،آنے والا دور جماعت اسلامی کاہے۔

مزید :

صفحہ اول -