سی پیک انتہائی فائدہ مند منصوبہ، پورے خطے کی تقدیر بدل دیگا: ایران کا اعتراف

سی پیک انتہائی فائدہ مند منصوبہ، پورے خطے کی تقدیر بدل دیگا: ایران کا اعتراف

  

تہران (آن لا ئن)ایران نے سی پیک کو علاقے کی ترقی اور تعاون کا شاہکار منصوبے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہ صرف پاکستان،چین بلکہ پورے خطے کی تقدیر بدل دیگا۔ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ(بی آر آئی) منصوبے خطے کی تقدیر بدل دیں گے، یہ منصوبے علاقائی ترقی خصوصاً پاکستان، چین اور ایران کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوں گے۔یاد رہے کہ ان منصوبوں کی حمایت کا غیر معمولی اقدام تہران حکومت کی خارجہ پالیسی میں تبدیل کا اہم اشارہ ہے۔ایرانی سفیر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سی پیک اور بی آر آئی منصوبے خطے کی ترقی اور تعاون کے لیے انتہائی موزوں پلیٹ فارم ہیں، خصوصاً ایران، پاکستان اور چین، یہ منفرد ترقی کے منصوبے نہ صرف ہمارے لیے فائدہ مند ہیں بلکہ علاقائی تعاون و ترقی کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے لیے سود مند ہیں۔یاد رہے کہ ایران نے گزشتہ روز چاہ بہار ریلوے لائن منصوبے کو بھارت کے بغیر مکمل کرنے کا اعلان کیاتھا۔ بھارت اور ایران کے درمیان یہ معاہدہ 4 سال پہلے طے پایا تھا اور منصوبے کے تحت افغان سرحد پر چاہ بہار سے زاہدان تک ریلوے لائن تعمیر ہونی تھی لیکن بھارت کی جانب سے پروجیکٹ پر کام شروع کرنے اور فنڈز کی فراہمی میں مسلسل تاخیر ہوتی رہی تاہم ایران یہ پراجیکٹ مارچ 2022 تک خود مکمل کرے گا۔اس اہم منصوبے سے بھارت کی علیحدگی کے بعد ایران نے پاک چین راہداری اور بیلٹ اینڈ روڈ پروجیکٹ میں دلچسپی لینا شروع کر دی ہے۔

ایران

مزید :

صفحہ اول -