کورونا سے تباہی کا شکار بڑے ملک کو پاک فوج نے وائرس سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کردی

کورونا سے تباہی کا شکار بڑے ملک کو پاک فوج نے وائرس سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن ...
کورونا سے تباہی کا شکار بڑے ملک کو پاک فوج نے وائرس سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کردی

  

راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اٹلی کو کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں متعین اٹلی کے سفیر آندریس فریریس نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں باہمی دلچسپی علاقائی سیکیورٹی اور باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف نے اٹلی کے سفیر کو کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔اٹلی کے سفیر آندریس فریریس نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی جبکہ پاکستان کی میڈیکل اعانت کو بھی سراہا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -کورونا وائرس -