ایک اور بحران عارضی طورپر ٹل گیا، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ملتوی کردی کیونکہ ۔ ۔ ۔

ایک اور بحران عارضی طورپر ٹل گیا، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ملتوی کردی ...
ایک اور بحران عارضی طورپر ٹل گیا، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ملتوی کردی کیونکہ ۔ ۔ ۔

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پٹرولیم ڈویژن  نے  آئل ٹینکرزایسوسی ایشن سےرابطہ کرلیا ہے اور  آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نےپٹرولیم ڈویژن کےرابطےکےبعدہڑتال ملتوی کردی۔یادرہے کہ  گزشتہ روز سے آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے ہڑتال کردی تھی اور خبردار کیا تھا کہ فرنس آئل کی سپلائی متاثر ہونے سے کراچی سمیت کئی شہر اندھیرے میں بھی ڈوب سکتے تھے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کے حکام نے  مطالبات متعلقہ اداروں تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے اور اب  آئل ٹینکرزایسوسی ایشن کاوفدپیرکوپٹرولیم ڈویژن حکام سےملاقات کرےگا، تب تک ہڑتال ملتوی کردی گئی ۔

یادرہے کہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ انکم ٹیکس 3 سے کم کرکے 2 فیصد کیا جائے، ساتھ ہی ٹول ٹیکس ختم کرنے، کرایوں میں اضافے سمیت دیگر  مطالبات کی منظوری کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ایسو سی ایشن کے صدر عابد عبداللہ کا کہنا ہے کہ ہوائی جہازوں، پیٹرول پمپس سمیت کسی بھی شعبے کو تیل کی سپلائی نہیں کی جائے گی، کے الیکٹرک کو بھی فرنس آئل کی سپلائی متاثر ہوگی۔

 فیول کی قلت سے بچنے کے لیے  پی ایس او اور دیگر  آئل مارکیٹنگ کمپنز نے اپنی مدد آپ کے تحت سپلائی جاری رکھی ہوئی ہے لیکن ملک بھر میں طلب پوری کرنے کے لیے ناکافی ہوگا۔

مزید :

قومی -بزنس -