لاک ڈاﺅن کے دوران کراچی میں شادی کی تقریب، فائرنگ لیکن کتنے افراد زخمی ہوگئے؟ افسوسناک خبر

لاک ڈاﺅن کے دوران کراچی میں شادی کی تقریب، فائرنگ لیکن کتنے افراد زخمی ...
لاک ڈاﺅن کے دوران کراچی میں شادی کی تقریب، فائرنگ لیکن کتنے افراد زخمی ہوگئے؟ افسوسناک خبر

  

کراچی(ویب ڈیسک) لاک ڈائون کے باوجود لانڈھی شرافی گوٹھ میں شادی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ہوائی فائرنگ سے 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

جیو نیوز کے مطابق لانڈھی شرافی گوٹھ فیوچر کالونی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جن کی شناخت 12 سالہ احمد علی، 10 سالہ ولی شاہ اور 33 سالہ فیصل کے نام سے ہوئی۔زخمی فیصل نے بتایا کہ شادی کی تقریب گلی میں کی جارہی تھی جس کی اجازت پولیس نے دی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ شادی کی تقریب میں کسی نے ہوائی فائرنگ کی جس سے وہ اور 2 بچے زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول کے خول تحویل میں لے کر گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے گئے ہیں جب کہ ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کی تلاش کی جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -