تاجروں نے تفتیش کیلئے آنے والی ایف آئی اے ٹیم کی ڈاکو سمجھ کر پٹائی لگادی

تاجروں نے تفتیش کیلئے آنے والی ایف آئی اے ٹیم کی ڈاکو سمجھ کر پٹائی لگادی
تاجروں نے تفتیش کیلئے آنے والی ایف آئی اے ٹیم کی ڈاکو سمجھ کر پٹائی لگادی

  

حیدر آباد (ویب ڈیسک) حیدرآباد میں جیولرز شاپ پر تفتیش کے لیے آنے والی ایف آئی اے ٹیم کو ڈاکو سمجھ کر ان پر تاجروں نے حملہ کردیا اور پولیس بھی بلوالی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق صدر طیب کمپلیکس میں واقع جیولرز شاپ میں منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کے سلسلے میں ایف آئی اے کی ٹیم پہنچی جہاں جیولرز شاپ کے مالکان اہلکاروں کو ڈاکو سمجھ بیٹھے اور ان پر اسلحہ تان کر حملہ بھی کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

کینٹ پولیس نے اسحاق میمن اور عبدالقادر میمن سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔تاجروں کا مو¿قف تھا کہ ایف آئی اے اہلکار تجوری کی تلاشی لینے پر زور دے رہے تھے جس پر انہیں شک ہوا اور تلخ کلامی کے بعد پولیس کو اطلاع کی گئی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -حیدرآباد -