بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ایجنٹوں کو رقم فراہم کرنے والا گرفتار، یہ شخص کون ہے اور کراچی میں کیا کام کرتا تھا؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ایجنٹوں کو رقم فراہم کرنے والا گرفتار، یہ شخص ...
بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ایجنٹوں کو رقم فراہم کرنے والا گرفتار، یہ شخص کون ہے اور کراچی میں کیا کام کرتا تھا؟ تہلکہ خیز انکشاف

  

کراچی (ویب ڈیسک) بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹوں کو رقوم فراہم کرنے والی منی ایکسچینج کمپنی کے مینیجر کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا۔

جیو نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے انسداد دہشت گردی ونگ نے کراچی کے علاقے صدر میں ایک کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی خفیہ نیٹ ورک سے جڑے ملزم یاسین کو گرفتار کر لیا۔ملزم کراچی میں مبینہ طور پر بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے ایجنٹوں کو بھجوائی گئی رقوم تقسیم کرتا رہا۔

حکام کے مطابق ملزم یاسین کی گرفتاری پہلے سے پکڑے گئے ملزمان کی نشاندہی پر کی گئی ہے۔ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی کے خفیہ نیٹ ورک ذریعے ملک دشمن عناصر کو رقوم فراہم کی جا رہی تھیں،گرفتار ملزم یاسین منی ایکسچینج کمپنی کا مینجر ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد ہوا ہے جب کہ حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی خفیہ نیٹ ورک سے وابستہ دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں ملک کے تمام ائیرپورٹس پر ملزمان کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -