بھارت میں کورونا وائرس کی کیا صورتحال ہے؟ پریشان کن تفصیلات سامنے آ گئیں

بھارت میں کورونا وائرس کی کیا صورتحال ہے؟ پریشان کن تفصیلات سامنے آ گئیں
بھارت میں کورونا وائرس کی کیا صورتحال ہے؟ پریشان کن تفصیلات سامنے آ گئیں

  

ریاض، نئی دہلی، واشنگٹن (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث بھارت میں مزید 600، برطانیہ میں 66، سعودی عرب میں45 اموات ریکارڈ کی گئی، دنیا بھر میں کورونا سے 585,750مریض جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ایک کروڑ 36 لاکھ سے زائد افراد اب تک وائرس میں مبتلا ہوئے،دوسری جا نب آئی ایم ایف سربراہ کاکہنا ہے کہ عالمی معیشت ابھی مشکل وقت سے باہر نہیں آئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس سے مزید 45 افراد جاں بحق ہوگئے۔وزارت صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران وائرس مزید 45 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے،انہوں نے بتایا کہ نئی اموات کے بعد مجموعی طور پر 2 ہزار 370 افراد جاں بحق ہوگئے، سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 87 ہزار 622 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب بھارت میں کورونا وائرس کے مزید 32ہزار 695 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے ، بھارت کی ریاست بہار میں لاک ڈاﺅن نافذ کیا گیا ہے، 10کروڑ کی آبادی والی اس ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 600 سے زیادہ اموات رپورٹ ہوئیں،یہ پابندیاں 15 روز کے لیے لگائی گئی ہیں اور یہاں تمام اسکول، مندر اور غیرضروری کاروبار بند رہیں گے۔

مزید برآں مغربی ساحلی ریاست گووا میں 2 ہفتوں کا لاک ڈاﺅن نافذ کردیا گیا ہے،برطانیہ میں مزید 66 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے ساتھ ہی مجموعی ہلاکتیں 45ہزار 119 ہوگئیں جبکہ مزید 642کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوںکی مجموعی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار552تک پہنچ گئی ہے،ادھر فرانس نے آئندہ ہفتے سے اہم مقامات و عمارتوں کے اندر بھی ماسک پہننے کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کو آج خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، عالمی وبا کے باعث اب تک ملک میں 28ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، ان کی یاد میں منعقدہ تقریبات اس بات کی عکاس ہیں کہ اس وبا نے ملک کو کتنا زیادہ متاثر کیا ہے اور ملک کے صحت کے نظام پر دباﺅ ڈالا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -