اسلام آباد میں 2019 میں جنسی زیادتی ، شراب نوشی اور زنا بالجبر کے کتنے واقعات ہوئے ؟ رپورٹ سامنے آ گئی

اسلام آباد میں 2019 میں جنسی زیادتی ، شراب نوشی اور زنا بالجبر کے کتنے واقعات ...
اسلام آباد میں 2019 میں جنسی زیادتی ، شراب نوشی اور زنا بالجبر کے کتنے واقعات ہوئے ؟ رپورٹ سامنے آ گئی

  

اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں2019ءمیں جنسی زیادتی‘ بدعنوانی‘ زنابالجبر اور شراب نوشی کے واقعات میں کمی ہوئی ہے۔

جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دور ان تحریری جواب میں وزیر داخلہ نے کہاکہ سال 2018 کے مقابلے میں سال 2019میں اسلام آباد میں مختلف جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے‘سال 2018میں 4342جنسی زیادتی بدعنوانی زنابالجبر اور شراب نوشی کے واقعات ہوئے ،سال 2019میں 4100واقعات ہوئے۔ جرائم میں کمی کیلئے کرائم پاکٹس کی شناخت‘ کچی آبادیوں کا ڈیٹا بیس‘ انٹیلی جنس آپریشنز‘ ناکوں کا قیام اور سیف سٹی کیمروں سے مدد لی گئی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -