”جوفرا آرچر کی غلطی تباہ کن ثابت ہو سکتی تھی اور کروڑوں پاﺅنڈز کا نقصان ہو سکتا تھا“ ای سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر ایشلے جائز بھی بھڑک اٹھے مگر آرچر آخر کہاں گئے تھے؟ بالآخر انکشاف سامنے آ گیا

”جوفرا آرچر کی غلطی تباہ کن ثابت ہو سکتی تھی اور کروڑوں پاﺅنڈز کا نقصان ہو ...
”جوفرا آرچر کی غلطی تباہ کن ثابت ہو سکتی تھی اور کروڑوں پاﺅنڈز کا نقصان ہو سکتا تھا“ ای سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر ایشلے جائز بھی بھڑک اٹھے مگر آرچر آخر کہاں گئے تھے؟ بالآخر انکشاف سامنے آ گیا

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے منیجنگ ڈائریکٹر ایشلے جائلز نے کہا ہے کہ جوفرا آرچر کی غلطی تباہ کن ثابت ہوسکتی تھی اور پاکستان کا دورہ متاثر ہونے کے علاوہ کروڑوں پاﺅنڈز کا نقصان ہو سکتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر جوفرا آرچر ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد بائیو سیکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی گاڑی میں سفر کر کے گھر پہنچ گئے تھے جہاں انہوں نے ایک گھنٹے کے قریب وقت گزارا جس پر انہیں ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم سے باہر کر دیا گیا اور اب وہ احتیاطی طور پر تنہائی میں وقت گزار رہے ہیں ۔

ایک گھنٹے کے قریب وقت گھر میں گزارنے والے انگلش فاسٹ باﺅلر جوفرا آرچر کے بارے میں بات کرتے ہوئے انگلش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ایشلے جائلز نے کہا کہ شاید ان کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ کتنی بڑی غلطی کے مرتکب ہو رہے ہیں، ان کی غلطی سے پاکستان کا دورہ متاثر اور کروڑوں پاو¿نڈز کا نقصان ہو سکتا تھا۔

ایشلے جائلز نے کہا کہ ہماری طرف سے ان کو واضح کر دیا گیا تھا کہ حفاظتی تدابیر کے حوالے سے ان سے کیا توقع کی جارہی ہے مگر ہو سکتا ہے کہ وہ ہماری بات پوری طرح سمجھنے میں ناکام رہے ہوں، ہر غلطی کا کوئی نہ کوئی خمیازہ ہوتا ہے اس لئے جوفرا آرچر کیخلاف بھی ڈسپلنری کارروائی ہوگی۔

مزید :

کھیل -