”شہباز شریف اور ان کی فیملی کو پاپڑ فروش بھی کروڑوں روپے منتقل کر رہا “تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آ گیا

”شہباز شریف اور ان کی فیملی کو پاپڑ فروش بھی کروڑوں روپے منتقل کر رہا “تہلکہ ...
”شہباز شریف اور ان کی فیملی کو پاپڑ فروش بھی کروڑوں روپے منتقل کر رہا “تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آ گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کی فیملی کو پاپڑ فروش بھی کروڑوں روپے اکاونٹس میں منتقل کرتا رہا ۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحقیقاتی ٹیم نے بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں سے ریکارڈ حاصل کرنے کے دوران اس بات کا انکشاف کیا۔نیب دستاویزات کے مطابق جو رپورٹ تحقیقاتی ٹیم نے بینکوں سمیت دیگر مالیاتی اداروں سے دوران تحقیقات حاصل کی ان کے مطابق منظور پاپڑ فروش کے نام سے 1 کروڑ 60 لاکھ 86 ہزار 435 امریکن ڈالرز منتقل ہوئے، 12 ٹرانزیکشن پر مشتمل ڈالرز پاکستانی روپوں میں 8 کروڑ 8 لاکھ 26 ہزار 141 روپے بنتے ہیں، منظور پاپڑ فروش کے نام سے 12 ٹرانزیکشن 2007 اور 2008 میں ہوئیں۔

نیب دستاویزات کے مطابق ٹرانزیکشن سلمان شہباز، حمزہ شہباز، اور رابعہ عمران کے اکاونٹس میں ہوئیں، سلمان شہباز کو 9 لاکھ 7 ہزار 15 ڈالرز جو پاکستانی 6 کروڑ 29 لاکھ 75 ہزار 524 بنتے ہیں، حمزہ شہباز کو 1 لاکھ 67 ہزار 980 ڈالر جو پاکستانی 1 کروڑ 1 لاکھ 24 ہزار 155 روپے بنتے ہیں جب کہ رابعہ عمران کے اکاونٹ میں 2 لاکھ 40 ہزار 920 ڈالرز منتقل ہوئے جن کی مالیت 1کروڑ 70 لاکھ 83 ہزار 696 روپے بنتی ہے۔

مزید :

قومی -