کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا لیکن سٹاک مارکیٹ میں کیا صورتحال رہی ؟ جانئے

کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا لیکن سٹاک مارکیٹ میں کیا صورتحال رہی ؟ ...
کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا لیکن سٹاک مارکیٹ میں کیا صورتحال رہی ؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیاہے جبکہ دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ سے اچھی خبریں موصول ہو رہی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 34 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 167 روپے 33 پیسے پر بند ہو گیاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہونے کے بععد 167 روپے 60 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔
دوسری جانب سٹاک ایکسچینج سے پاکستانیوں کیلئے اچھی خبریں آنے کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ آج بھی مثبت رجحان رہاہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہو تو انڈیکس 37 ہزار پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آنا شروع ہو گئی اور 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 304 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوا ، 100 انڈیکس 37 ہزار 305 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔سٹاک مارکیٹ میں آج 281,111,773 شیئر کا لین دین ہوا جس کی مالیت 10,616,222,372 روپے رہی ۔

مزید :

بزنس -