انگلینڈ کیخلاف سیریز، وسیم خان کا اہم بیان سامنے آ گیا

انگلینڈ کیخلاف سیریز، وسیم خان کا اہم بیان سامنے آ گیا
انگلینڈ کیخلاف سیریز، وسیم خان کا اہم بیان سامنے آ گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز آسان نہیں ہوگی، کھلاڑی محنت کر رہے ہیں، امید ہے اچھے نتائج آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں وسیم خان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ پریکٹس ملے گی لیکن پاکستان ٹیم کو کافی عرصے سے میچ پریکٹس نہیں ملی، البتہ کھلاڑی محنت کر رہے ہیں ، امید ہے اچھے نتائج آ ئیں گے، سٹیڈیم میں ہر قسم کی سہولتیں موجود ہیں، قومی ٹیم نے حالیہ دنوں بھرپور محنت اور پریکٹس کی ہے۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں حالات ٹھیک ہوں گے تو ٹیم فائیو سٹار ہوٹل میں قیام کرے گی۔ قومی کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے انگلینڈ میں موجود ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 5 اگست سے کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ بال کو تھوک سے چمکانے پر پابندی نے انگلینڈ اور قومی ٹیم کیلئے ایک چیلنج کھڑا کردیا ہے۔ حالیہ بیان میں قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ باﺅلرز کو گیند پر تھوک لگانے کی پابندی کاعادی ہونا پڑے گا جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو اس پابندی کا کوئی حل ضرور نکالنا ہوگا۔

مزید :

کھیل -