عید الاضحیٰ کی آمد آمد ، وزیراعظم عمران خان نے اہم ترین اعلان کر دیا

عید الاضحیٰ کی آمد آمد ، وزیراعظم عمران خان نے اہم ترین اعلان کر دیا
عید الاضحیٰ کی آمد آمد ، وزیراعظم عمران خان نے اہم ترین اعلان کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے بدقسمت ہمسائے بھارت کے برعکس پاکستان ان خوش قسمت ممالک میں شامل ہے جہاں ہسپتالوں خصوصاًانتہائی نگہداشت کے شعبہ جات میں کروناءکے مریضوں کی تعداداورشرحِ اموات کم ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر جاری پیغام میں عمران خان کا کہناتھا کہ یہ مثبت رجحان جزوی بندشوں کی ہماری حکمت عملی اورعوام کی جانب سے حکومت کی تجویزکردہ حفاظتی تدابیر اپنانے کا ثمر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم سے میری اپیل ہے کہ اس مثبت رجحان کے تسلسل کیلئے حفاظتی تدابیر پرعملدرآمدجاری رکھے۔عیدالاضحیٰ کے موقع پرسادگی اپنائی جائے تاکہ عیدالفطر پر پیدا شدہ صورتحال سے بچاجاسکے جب ایس او پیز پسِ پشت ڈالے گئے، نتیجتاً ہسپتال مریضوں سے بھرگئے۔ میں ایس او پیز کے سخت نفاذ کے احکامات صادر کررہا ہوں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -