بچوں سے زیادتی کرنے والا استاد بچوں کے حقوق کی یونین کا رہنما نکلا، پولیس نے گرفتار کرلیا

بچوں سے زیادتی کرنے والا استاد بچوں کے حقوق کی یونین کا رہنما نکلا، پولیس نے ...
بچوں سے زیادتی کرنے والا استاد بچوں کے حقوق کی یونین کا رہنما نکلا، پولیس نے گرفتار کرلیا

  

 خیر پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے ٹیوشن سنٹر میں بچوں سے زیادتی کرنے والے استاد سارنگ شر کو گرفتار کرلیا، ملزم بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی یونین کا سرگرم رہنما بھی ہے۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ٹھری میرواہ سے تعلق رکھنے والے استاد سارنگ شر کی بچوں سے زیادتی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ ملزم کے بارے میں انکشاف ہوا کہ وہ اپنے ٹیوشن سنٹر میں پڑھنے آنے والے بچوں کے ساتھ نہ صرف زیادتی کرتا ہے بلکہ ان کی ویڈیوز بنا کر والدین کو بلیک میل بھی کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پر معاملہ سامنے آنے کے بعد ملزم فرار ہوگیا ، نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ پولیس نے مبینہ طور پر ملزم سارنگ شر سے 2 لاکھ روپے رشوت لے کر اسے فرار کرانے میں مدد کی۔ تاہم جمعہ کے روز ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ملزم کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی یونین کا سرگرم رہنما بھی ہے اور مختلف ریلیوں میں تقاریر کیا کرتا تھا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -خیرپور -