لمبی زندگی کے لیے کس چیز کا سب سے زیادہ خیال رکھنا چاہیے؟ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں نے مفید مشورہ دے دیا

لمبی زندگی کے لیے کس چیز کا سب سے زیادہ خیال رکھنا چاہیے؟ تازہ تحقیق میں ...
لمبی زندگی کے لیے کس چیز کا سب سے زیادہ خیال رکھنا چاہیے؟ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں نے مفید مشورہ دے دیا

  

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) کئی بھی چیز اعتدال میں ہی فائدہ مند ہوتی ہے، کوئی فائدہ مند چیز اگر حد سے زیادہ استعمال کی جائے تو اس کے بھی نقصانات ہو سکتے ہیں۔ اب بڑے گوشت کے متعلق بھی سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں ایسا ہی انکشاف کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سکاٹ لینڈ اور جرمنی کے سائنسدانوں نے اس مشترکہ تحقیق میں بتایا ہے کہ بہت زیادہ سرخ گوشت کھانے سے انسان کا ایجنگ پراسیس تیز ہو جاتا ہے اور آدمی وقت سے پہلے ہی بوڑھا ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اسے عمر سے متعلق بیماریاں بھی زیادہ لاحق ہوتی ہیں۔اس کے برعکس جو لوگ اعتدال کے ساتھ سرخ گوشت کا استعمال کرتے ہیں ان میں بڑھاپا بھی دیر سے آتا ہے اور وہ دوسروں کی نسبت طویل عمر پاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 10لاکھ سے زائد لوگوں کے جینیاتی ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ اس دوران سائنسدانوں کو کچھ ایسے جین سیٹ بھی ملے جن سے معلوم ہوا کہ وقت سے پہلے بوڑھا ہونے سے بچنے کے لیے جسم میں آئرن کی مقدار مستحکم رکھنا بھی انتہائی ناگزیر ہے۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے ڈیٹا اینالسٹ پاؤل ٹمرز کا کہنا تھا کہ ”ہمیں امید ہے کہ ہماری اس تحقیق سے بڑھتی عمر میں لاحق ہونے والی بیماریوں کی دوا تیار کرنے میں بہت مدد ملے گی۔ اس سے ہمیں یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ کس طرح بڑھاپے کو روک کر دیرپا جوانی کا حصول ممکن بنایا جا سکتا ہے۔“

مزید :

تعلیم و صحت -